ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اتر پردیش کی نئی حکومت کسانوں کا قرض معاف کرے گی:وزیر زراعت

اتر پردیش کی نئی حکومت کسانوں کا قرض معاف کرے گی:وزیر زراعت

Thu, 16 Mar 2017 20:43:50    S.O. News Service

نئی دہلی:16/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ نے آج کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی نئی حکومت ریاست کے کسانوں کا قرض معاف کرے گی اور قرض معافی کا بوجھ مرکزی حکومت اٹھائے گی۔لوک سبھا میں وزارت زراعت کی گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران انیلود کے دشینت چوٹالہ نے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن وزارت خزانہ کے مطابق آر بی آئی کو لگتا ہے کہ اس کا منفی اثر پڑے گا۔اس پر وزیر زراعت نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ریاستوں میں ہم تین فیصد سود کی مالی مدد دیتے ہیں اور ریاستیں باقی چار فیصد کی مدد فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اتر پردیش کے لیے ہم نے کہا تھا کہ اگر ہم ریاست میں حکومت بناتے ہیں، تو ہم کسانوں کا قرض معاف کریں گے، اس کی لاگت مرکزی حکومت کے خزانے سے برداشت کی جائے گی۔سنگھ نے مرکز پر دوہرا معیار اپنانے کے چوٹالہ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اگر کچھ ریاستیں کسانوں کے لیے سود میں راحت دے رہی ہیں، تو اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔جب چوٹالہ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت ہریانہ اور مہاراشٹر میں بھی ہیں لیکن یہ ریاست کسانوں کا قرض معاف  کیوں نہیں کر رہی ہے۔اس پر لوک سبھا کے نائب صدر ایم تھمبی درئی نے کہاکہ یہ ریاست کے انتخابی منشور میں تھا، یہ لوک سبھا کے انتخابی منشور میں نہیں تھا، ریاستی اسمبلی اس کو دیکھے گی۔غورطلب ہے کہ بی جے پی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ چھوٹے کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا اور انہیں زیر و فیصد سود کی شرح کے ساتھ زرعی قرض دیا جائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی انتخابی ریلیوں میں یہ بات کہی تھی۔کسان قرض معافی کی بحث میں شامل ہوتے ہوئے کانگریس لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے بھی کہاکہ چونکہ یہ مودی حکومت ہے، اس لیے مودی کو پورے ملک میں اس کو نافذ کرنا چاہیے۔اس پر تھمبی درئی نے کہاکہ مودی وزیر اعظم ہیں، اتر پردیش کے وزیر اعلی نہیں ہیں، جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومتیں ہیں، وہاں مرکز اسے کس طرح نافد کر سکتا ہے۔چوٹالہ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو صرف ایک ریاست پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ پورے ملک میں کسانوں کا زرعی قرض معاف کیا جانا چاہیے۔


Share: